ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کورونا کا شکار
کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کو حفاظتی کٹس کی فراہمی میں ناکامی کے نتائج سامنے آنے لگے۔ کراچی کے سول اسپتال اور ملتان کے نشتر اسپتال میں بارہ ڈاکٹرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔
کراچی میں کورونا تیزی سے پھیلنےلگا،سول اسپتال کے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت پانچ افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوگئی۔
کراچی کے سول اسپتال کےایک ڈاکٹر،4 پیرامیڈیکس کورونا کا شکار ہوگئے، سرجیکل وارڈ4کےایک ڈاکٹر،4پیرامیڈیکس میں وائرس مثبت آیا۔ ایم ایس سول اسپتال کے مطابق ایک مریض کی حالت تشویشناک ہے۔
تاہم اب وارڈ سرجیکل4کےتمام اسٹاف کوٹیسٹ کرانے کی ہدایت کردی گئی۔
دوسری جانب نشتر اسپتال ملتان کے بارہ ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
گزشتہ روز عملے کے سو سے زائد ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کو آئیسولیشن میں ڈال دیا گیا تھا۔
اسپتال انتظامیہ کو ساٹھ افراد کی رپورٹ مل گئی، رپورٹ کے مطابق چھہ دیگر افراد بھی وائرس کا شکار ہوگئے۔
اسپتال انتظامیہ نے تین مریضوں کے دوبارہ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
Comments are closed on this story.